صفحۂ اول / تازہ ترین / بشریٰ بی بی اور عمران خان کےتعلقات خراب ہوگئے تھے۔ اور کام تمام ہونے تک بات پہنچ گئی تھی معروف صحافی کابڑادعویٰ
Latest Urdu News

بشریٰ بی بی اور عمران خان کےتعلقات خراب ہوگئے تھے۔ اور کام تمام ہونے تک بات پہنچ گئی تھی معروف صحافی کابڑادعویٰ

Latest Urdu News

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): معروف صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نےدعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کےتعلقات خراب ہوگئے تھے۔ اور کام تمام ہونے تک بات پہنچ گئی تھی۔

نجم سیٹھی نےنجی ٹی وی چنیل کےپروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالہ میں ایک مرتبہ پھر پھڈا پڑا گیا اور وہاں کام تمام ہونے والا تھا لیکن پھر کچھ لوگ بیچ میں پڑے اور معاملے کو ٹھنڈا کیا۔ اس کیساتھ ہی نجم سیٹھی نے پروگرام کے میزبان سے پوچھا کہ “میری بات سمجھ رہے ہیں ناں؟” جس پر میزبان نے کہا کہ “میں آپ کا اشارہ سمجھ رہا ہوں”۔ اس پر نجم سیٹھی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “اسے اشارہ ہی رہنے دیں”۔ نجم سیٹھی نے اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد پھر مسئلہ بن گیا اور وہ ایک مرتبہ پھر پھٹ پڑے ۔ انہوں نے پھر میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “آپ نے تو نئی شادی کی ہے اور پتہ ہے کہ کتنا مشکل ہوتا ہے گھر بسانا” اپنے ساتھی کیساتھ پیار اور امن کیساتھ رہنا اس کیساتھ ہی گھر اوربچوں کی خوشحالی بھی ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو کیا مسائل بن سکتے ہیں کیا پھڈے بن سکتے ہیں؟۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ میں جاتے جاتے یہ کہہ دوں کہ یہ خبر عمران خان کی سابق بیگمات ریحام خان اور جمائمہ خان تک پہنچا دیں وہ بڑی خوش ہوں گی۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

بکواس بند کرو، میں تمہیں گلاس مار دوں گا، ولید اقبال اور پی پی رہنما میں تکرار

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما ور سینیٹر ولیداقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما …