صفحۂ اول / تازہ ترین / وزیراعلی پنجاب بنائے جانے کی خبریں آخرکار چوہدری نثارعلی خان خود ہی بول پڑے

وزیراعلی پنجاب بنائے جانے کی خبریں آخرکار چوہدری نثارعلی خان خود ہی بول پڑے

news in urdu in Pakistan

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ جنہوں نے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کاشوشہ چھوڑا ہے  وہی اس کاجواب بھی دیں گے۔  رواں سال کےآخر میں مہنگائی عوام کی چیخیں نکلوادے گی۔

روات میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ سیاست عہدے کیلئے نہیں عوام کیلئے کرتے ہیں۔ جن لوگوں نے انہیں وزیر اعلیٰ بنانے کا شوشہ چھوڑا وہی اس کا جواب بھی دیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ اگر وہ عمران خان کے ساتھ ہوتے تو کہتے کہ ایک جگہ اکٹھے ہوجائیں کیونکہ آج اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مستقبل قریب میں بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں نے اس لیے پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا کیونکہ میرے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست پر ہاتھ ہوا۔

چوہدری نثارعلی کا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والے عمران خان نے چند ماہ میں ریکارڈ قرضے لیے۔ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں جو مہنگائی ہوگی اس سے عوام کی چیخیں نکل جائیں گی۔

مزید خبریں