صفحۂ اول / پاکستان / کورونا کیس میں اضافہ اسلام آباد کے 9علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

کورونا کیس میں اضافہ اسلام آباد کے 9علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن):  اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے 9 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان مقامات میں سعودی پاک ٹاور میں نجی موبائل کمپنی کا دفتر بھی شامل ہے۔  اس کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو مکمل سیل کیا جائے گا ۔

جب کہ چٹھہ بختاور کے علاقے گل راجگان، سیکٹر ای الیون میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی گلی نمبر 13 ، سیکٹر آئی ٹین ،جی نائن فور ،جی سیون ٹو اور جی سکس فور کی کچھ گلیاں بھی سیل کی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق پی ڈبلیو ڈی کا بلا ک 6 بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور ان کے علاقوں کے رہائشیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے،کلیئر ہونے تک ایریاز سیل رہیں گے۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

urdu breaking news

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں …