صفحۂ اول / تازہ ترین / پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ جس کو 3مئی کو لاہور میں قتل کردیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
Maira ki report

پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ جس کو 3مئی کو لاہور میں قتل کردیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ  جس کو 3مئی کو لاہور میں قتل کردیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق مقتولہ کے منہ اور گردن پر گولیوں کے 2 نشان ہیں۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مائرہ کی گردن پر پھندے کا نشان بھی پایا گیا ہے۔

مائرہ کے دونوں ہاتھوں، گردن اور بازؤں پر بھی خراشیں ہیں جبکہ منہ پر گولی لگنے سے اس کے دانت بھی ٹوٹے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مائرہ کے بال کھینچنے سے سر پر بھی سوجن پائی گئی اور کپڑوں سے سر کے ٹوٹے ہوئے بال بھی ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مائرہ سے زیادتی جانچنے کیلئے پی ایف ایس اے میں سیمپل بھجوا دیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

واضح رہے مائرہ کو 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔ قتل کی تفتیش کیلئے مائرہ کی دوست اقرا سمیت 3 افراد پولیس حراست میں ہیں ۔