صفحۂ اول / پاکستان / نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کی 26مارچ کو نیب لاہور آفس پیشی

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کی 26مارچ کو نیب لاہور آفس پیشی

آن لائن: نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کی 26مارچ کو نیب لاہور آفس پیشی کے موقع پر ان کی نیب کی جانب سے گرفتاری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نیب نے مریم نواز کو محض لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں طلب کیا ہے۔ جہاں نیب کی تفتیشی ٹیم مریم نواز سے چودھری شوگر ملزاور جاتی امراء اراضی کیس کے حوالے سے سوالات کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز سے نیب لاہور کی جانب سے دائر کردہ درخواست منسوخی ضمانت کے حوالے سے7 اپریل کو جواب طلب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب آفس پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور رہنما نیب آفس پہنچیں گے۔