صفحۂ اول / تازہ ترین / نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کی تیاریاں مکمل ہیں: مریم نواز

نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کی تیاریاں مکمل ہیں: مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہے کہ ان کے والد نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنی بہن مریم نواز سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران حسین نواز نے اپنی بہن سے ایئر ایمبولینس کے بارے میں پوچھا جس پر مریم نواز نے انہیں بتایا کہ نواز شریف کے باہر جانے کی تیاری مکمل ہے۔

خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں