صفحۂ اول / تازہ ترین / نواز شریف کو ڈاکٹروں کی کوروناوائرس سے بچنے کےلیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

نواز شریف کو ڈاکٹروں کی کوروناوائرس سے بچنے کےلیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ڈاکٹرز نے کوروناوائرس سے بچنے کےلیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چین سے پاکستان آنے والی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا۔ ایک اور حکومتی نااہلی سامنے آگئی

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی، سامنے آنے والی پانچ صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف مختلف بیماریوں مبتلا ہیں، ان پر کورونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے۔

نواز شریف کی صحت تاحال خراب ہے، دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں،  بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نےسویٹرز لینڈ کے کچھ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں، نواز شریف نے اسی ماہ چیک اپ کے لیے جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا ء کی وجہ سے نہیں جا سکے۔

رپورٹ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ نواز شریف شوگر، گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، بہتر علاج کے لیے برطانیہ میں ہی قیام کریں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پانچ صفحات پر مشتمل ہے جو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے،  سابق وزیراعظم کی رپورٹ 18 مارچ کو جاری کی گئی۔

مزید خبریں