صفحۂ اول / صحت اور پکوان / صبح کی چائے پینا نقصان دہ ہے یا کہ فائدہ مند؟ تازہ ترین تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ کوحیرت ہو گی۔

صبح کی چائے پینا نقصان دہ ہے یا کہ فائدہ مند؟ تازہ ترین تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ کوحیرت ہو گی۔

صبح کی چائے پینےکےعادی لوگ کن بیماریوں سےبچ سکتےہیں؟؟

کراچی (ویب ڈیسک آن لائن): صبح چائے پینا ہر شخص کی زندگی کامعمول ہے البتہ جوافرادچائے کےشوقین نہیں ہوتے وہ صبح کی چائے بھی نہیں پیتے، تاہم ماہرین نے اب اس کا حیرت انگیز فائدہ بتادیا ہے،

ایک تحقیق کےمطابق روزصبح کی چائے پینا بھولنے کےمرض سےتحفظ فرہم کرسکتا ہے، سنگاپور کی یونگ لولین اسکول آف میڈیسن میں کی جانےوالی تحقیق کےمطابق باقاعدگی سےصبح کی چائے بڑھاپے میں مختلف دماغی امراض جیسے ڈیمینشیایا الزائمر کےخطرے میں 50 فیصد تک کمی کرسکتی ہے، ماہرین کاکہنا ہے کہ چائے کےپتوں میں شامل مختلف حیاتیاتی کیمیائی اجزاطویل المدتی فوائد دےسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کےفائدےمنداثرات بڑھاپے میں ظاہر ہوتےہیں،

یہ اجزادماغ کی رگوں کوخرابی اور دماغی خلیات کوتنزلی کےعمل سےمحفوظ رکھتےہیں، ماہرین کاکہنا ہے کہ ان نتائج کومزیدپرکھنےکےلئے مزید وسیع پیمانےپرتحقیق اور معلومات اکٹھاکرنےکی ضرورت ہے۔