صفحۂ اول / پاکستان / نواز شریف کی رپورٹس پنجاب حکومت کو فراہم کردی گئیں
Urdu News Express Paper

نواز شریف کی رپورٹس پنجاب حکومت کو فراہم کردی گئیں

آن لائن: مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو فراہم کردہ میاں نواز شریف کی حالیہ رپورٹس میں ان کی صحت کے حوالے سے ماہرین کی رائے بھی شامل ہے۔

اگلہ وزیراعظم شہباز شریف یا مریم نواز؟ فیصلہ کرلیا گیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عدنان نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔  ڈاکٹر عدنان نے  اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ نواز شریف کی رپورٹس میں ان کی صحت کی مکمل صورتحال واضح ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز نواز شریف کی جانب سے فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تازہ ترین رپورٹس 3 روز میں جمع کرانے کی حتمی مہلت دی تھی۔

مکمل دستاویزات کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف فیملی کو خط ارسال کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس پر ان کے بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے شریف خاندان کو خبردار کیا تھا کہ رپورٹس فراہم نہ کرنے کی صورت میں موجودہ حالات اور حقائق کی روشنی میں حکومت اپنا فیصلہ کر دے گی۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

urdu breaking news

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں …