صفحۂ اول / تازہ ترین / کراچی مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

آن لائن: کراچی ، مبینہ طور پر پولیس سے ہاتھا پائی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی دو بیٹوں سمیت گرفتار۔

پولیس کے مطابق نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف قتل کی دھمکیاں دینے اور کارسرکار میں مداخلت سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں کا ایک شہری سے جھگڑا ہوا جس کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سعود آباد موقع پر پہنچے تو نصیر نہال نے انہیں گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

پولیس انہیں تھانے لے آئی تو نہال ہاشمی اور ان کے اہلخانہ بھی وہاں پہنچ گئے اور اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں نے اہلکاروں کو تھپڑ مارے، ان پر تشدد کیا اور وردیاں پھاڑ دیں۔

لیگر رہنما نہال ہاشمی کا موقف ہے کہ ان کے بیٹوں کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کی ٹکر ہو گئی جس کے بعد جھگڑا شروع ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اطلاع ملنے پر تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اہلکاروں نے گھروالوں کو روک ان کے قریب آنے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہوا۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے میرا موبائل فون بھی توڑدیا۔

یہ خبربھی پڑھیں

بکواس بند کرو، میں تمہیں گلاس مار دوں گا، ولید اقبال اور پی پی رہنما میں تکرار

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما ور سینیٹر ولیداقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما …