صفحۂ اول / تازہ ترین / پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
imran khan

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

آن لائن: پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان،  غلام سرور،  شہزاد اکبر فوری طور پر عہدوں سے مستعفی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی  کےخاتمے کے دعویدار عمران خان” بڑھتی بدعنوانی”کے سہولت کار نکلے ۔

 قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے حساب لینے کے وقت”کسی کو نہیں چھوڑوں گا ” کا اعلان کرنے والا حکمران کہاں سو گیا ہے۔

موجودہ حکومت مکمل طور پر میگا اسکینڈلز کی زد میں آ چکی ہے۔  رنگ روڈ اسکینڈل موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور چارج شیٹ کا اضافہ ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ زلفی بخاری کے مستعفی ہونے سے اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات درست ثابت ہوئے۔

صرف وزراء کو قربانی کا بکرا بنانا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔وزیراعظم پارلیمنٹ کے لئے لاپتہ ہیں۔

 پارلیمنٹ کو مفلوج بنا کر فوج کے ساتھ ہونے کے بیانات دیکر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 نااہل حکومت بساکھیوں پر کھڑی ہے جو جلد اپنے ہی بوجھ سے گرنے والی ہے۔