صفحۂ اول / کھیل / اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی پر پابندی فوری ہٹانےکا فیصلہ سنا دیا
News in Urdu in Pakistan

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی پر پابندی فوری ہٹانےکا فیصلہ سنا دیا

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کی جانب سے پب جی پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،   پب جی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق نےپب جی پرپابندی کیخلاف درخواست پرفیصلہ سنا یا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پب جی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

اسلام آبادہائی کورٹ نے  کہا کہ پی ٹی اے پب جی گیم کے حوالے سے ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔ پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم کو بند کیاگیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج پب جی گیم کو مشروط طور پر بحال کیا ہے۔ پی ٹی اے پب جی گیم کے حوالے سے ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔

کمپنی کے وکیل نے پب جی گیم پر پابندی ہٹانے کی درخواست دی تھی۔

درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور کہا تھا پی ٹی اے کو وضاحت دینی ہے کہ یہ گیم کس طرح خود کشی کا باعث بن رہا ہے۔

اور عدالت کو دیکھنا ہے کہ معطلی کے احکامات میں قانونی طریقہ کار پرعمل ہواہے یا نہیں۔

درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے کہا تھا کہ پی ٹی اے نے گیم کی بندش سے متعلق کمپنی کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس نے معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اور بچوں پر برے اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر جواب مانگا تھا۔

انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کنٹرولز کی تفصیلات نہیں دیں۔

خیال رہے کہ آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ کچھ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے بھی اس پر آواز اٹھائی گئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کرنے کے بعد ٹوئٹر پر “وزیر آئی ٹی مستعفی ہو” “پب جی ان پاکستان” ان بین پب جی پاکستان جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتے رہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو پی ٹی اے نے معاشرے کے مختلف طبقات سے شکایات موصول ہونے کے بعد پب جی گیم پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

shahid afridi book

کراچی میں بارش نہیں ہورہی ہے، تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے:شاہد آفریدی

آن لائن : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ ان …