صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے ہیکرز نے پیسے نکلوا لیے

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے ہیکرز نے پیسے نکلوا لیے

آن لائن: سابق گلوکارہ رابی پیززادہ نے کہا ہے کہ بینک بھی چوری  کو نہیں روک سکتی، اگر آپ کا  اکاؤنٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ آج مری میں جب انہوں نے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بیلنس صفر ہے۔

 جب انہوں نے بینک انتظامیہ سے فون کرکے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے کارڈ سے لاہور میں کسی نے پیسے نکال لیے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فالورز سے کہا کہ پاکستان میں الفلاح بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی۔اگر آپ کا اکاؤنٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔

اگر ہم الفلاح جیسے بینکوں پر بھی بھروسہ نہیں کرسکتے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

 انہوں نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ سے 54 ہزار روپے نکالے گئے ہیں۔  یہ اتنی رقم ہے جس کے ذریعے وہ 16 خاندانوں کی مدد کرسکتی ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں

اداکارہ میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔

آن لائن ، ویب ڈیسک : معروف اداکارہ میرا جو اپنی گلابی انگریزی اورسکینڈلزکی وجہ …