صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / سعودی خواتین اپنے مردوں کی دوسری شادی کیوں کراتی ہیں جانیے

سعودی خواتین اپنے مردوں کی دوسری شادی کیوں کراتی ہیں جانیے

لیٹیسٹ اپڈیٹ آن لائن: کیا آپ جانتے ہیں، سعودی خواتین اپنے مردوں کی دوسری شادی کیوں کراتی ہیں جانیے اس خبر میں۔

ہمارے کلچر میں عورت تو کیا مرد کی دوسری شادی کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے جبکہ سعودی عرب کے کچھ علاقوں کا کلچر اسکے الٹ  ہے۔

 سعودی عرب کے صوبے الاجساء کے دیہات اس لحاظ سے انتہائی منفرد ہیں یہاں خواتین اپنے شوہروں کیلئے خود نئی دلہنیں تلاش کرتی ہیں۔

یہ سلسلہ 1981ء میں اس وقت شروع ہوا جب ایک خاتون نے اپنے خاوند کو دوسری شادی کی ترغیب دی۔

یہ خاتون اپنے خاوند کی نئی دلہن کی تلاش میں خود نکلی اور بالا آخر اس کیلئے ایک نو عمر دلہن کا انتظام کر ہی لیا۔

ابتداء میں تو لوگوں نے اس خاتون کو پاگل قرار دیا لیکن اس نے یہ دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا کہ اس پر آسیب کا سایہ تھا۔

جب اس نے اپنے خاوند کی دوسری شادی کروائی تو آسیب جاتا رہا۔

اس واقعہ کے بعد ایک اور اہم واقعہ پیش آیا۔معصومی محمد نامی خاتون کی شادی کو 16سال گزرنے کے باوجود اسکے ہاں اولاد نہیں تھی۔

اس نے بھی اپنے خاوند کی دوسری شادی کروا دی اور اسکے کچھ عرصہ بعد وہ خود بھی اولاد کی نعمت سے مالا مال ہو گئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح متعدد اور واقعا ت بھی پیش آئے جس کے بعد خواتین نے اپنے خاوندوں کو خود ہی متعد دشادیوں کیلئے قائل کرنا شروع کر دیا۔

یوں الاجساء کے دیہات میں یہ روایت اور مضبوط ہو گئی۔ اس کلچر سے گھریلو زندگی اطمینان بخش ہو گئی۔