صفحۂ اول / پاکستان / شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے گرفتار کرلیا
urdu news express paper

شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے گرفتار کرلیا

لیٹیسٹ اپڈیٹ (مانیٹرنگ ڈیسک):  لاہور ہائی کورٹ نےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کردی ، جس کے بعد ان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

عدالت کی جانب سے ضمانت خارج کرنے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنان نے نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

جب کہ اس موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

گرفتاری کے بعد میڈیا کے نمائندوں نے شہبازشریف سے بات چیت کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس موقع پر کوئی بات نہیں کی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کو ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر منتقل کیا جائے گا اور انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کی تھی۔

یہ خبربھی پڑھیں

urdu breaking news

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں …