صفحۂ اول / پاکستان / میری رائے سامنے آنے سے بہت سی بھنویں اوپر اٹھ جائیں گی شاہد آفریدی
shahid afridi book

میری رائے سامنے آنے سے بہت سی بھنویں اوپر اٹھ جائیں گی شاہد آفریدی

shahid afridi book

لاہور (ویب ڈیسک) :حالیہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی کتاب کےبڑے چرچے ہیں شاہد آفریدی کےمداح سمیت سابق کرکٹربھی ان کی کتاب پراپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اس کتاب میں سیاسی رہنماؤں سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی ہے جس کے باعث بعض سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور رہنما شاہد آفریدی سے ناراض ہیں اور سوشل میڈ یا پر شاہد آفریدی کو تنقیدکانشانہ بنا رہے ہیں ۔شاہد آفرید ی نے اپنی کتاب میں نواز شریف، عمران خان اور بلاول بھٹو سے متعلق بھی بہت سے باتیں لکھی ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کہا کہ جہاں تک میاں نواز شریف کا تعلق ہے میں پاناما لیکس کیس اور ان سے متعلق جاری تحقیقات میں نہیں جانا چاہتا۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ میری رائے سامنے آنے سے بہت سی بھنویں اوپر اٹھ جائیں گی میاں نواز شریف جانتے ہیں کہ ڈلیور کیسے کرنا ہے۔

ذرا پشاور،کراچی اور کوئٹہ کی طرف نظر دوڑائیں یہ وہ صوبائی دارالحکومت ہیں جہاں میاں نواز شریف نے حکومت نہیں کی یہاں حالات برے ہیں۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دیکھیں جہاں نواز شریف نے حکومت کی اس کے حالات اتنے برے نہیں یہ میری دلیل ہے۔

شاہد آفرید ی نے لکھا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت نے اچھا کام کیا لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

مزید خبریں