صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
Smallestcowbangladesh

دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

آن لائن، ویب ڈیسک: بنگلہ دیش  کے دارالحکومت ڈھاکہ سے 30کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے چڑی گرام کے ایک کسان کی ملکیت  دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے

اس گائے کی اس قدر دھوم مچی ہوئی ہے کہ دورونزدیک سے لوگ جوق در جوق اس گائے کو دیکھنے کے لیے اس کسان کے فارم پر آ رہے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے چھوٹی گائے کا اعزاز بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک گائے کے پاس ہے، جس کا قد 61سینٹی میٹر ہے ۔

تاہم اس بنگلہ دیشی کسان کا کہناہے کہ اس کی گائے کا قداس بھارتی گائے سے بھی 10سینٹی میٹر چھوٹا یعنی 51سینٹی میٹر (20انچ)ہے۔

اس گائے کا وزن محض 28کلو گرام اور اس کی عمر23ماہ ہے۔ مالک کی طرف سے اس ننھی منھی گائے کا نام “رانی”  رکھا گیا ہے۔