صفحۂ اول / تازہ ترین / طاہر مغل کو ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی کابلاوا
Tahir Mughal

طاہر مغل کو ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی کابلاوا

آن لائن: ایف آئی اے نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن طاہر مغل کو ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی  میں 7اپریل کو پیش ہونے کاحکم جاری کردیاہے۔

ایف آئی کے مطابق طاہر مغل پر واٹس ایپ کے ذریعے ہیریسمنٹ  اور  بلیک ملینگ کا الزام ہے۔

اس  پر لیگی کارکن طاہر مغل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ “میں سچ بولتے بولتے مرنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔میرا قصور یہ ہے کہ میں میاں نواز شریف کا سپاہی ہوں اور حق سچ کے ساتھ کھڑا ہوں اگر مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا میرا جرم ہے تو میں یہ جرم ہر روز کروں گا کیونکہ میں جمہوریت پسند کارکن ہوں ۔۔۔اس طرح ہراساں کرکے میری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا”۔

سوشل میڈیا پر ن لیگی کارکنان  کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے  مذمت  اور طاہر مغل سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔