صفحۂ اول / پاکستان / کرونا وائرس: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو ہدایت کردی

کرونا وائرس: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو ہدایت کردی

آن لائن: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر وقت اسلام آباد میسر ہوں اور  کابینہ اراکین کی بھی ہدایت کردی کہ کوئی چھٹی نہیں کرے گا۔

تیرالاکھ پنشنرز کوبڑی سہولت دینے کا فیصلہ

جمعہ کو سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت اسلام آباد میسر ہوں اور کوئی چھٹی نہیں کرے گا۔  وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کا یومیہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں دو بار عوام کو کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کروں گا۔  

وزیراعظم نے کہا کہ 15 جنوری کے بعد چین کی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں، چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کے باعث چین سے پاکستان میں کورونا کا ایک بھی کیس نہیں آیا۔

مزید خبریں