صفحۂ اول / پاکستان / جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

ویب ڈیسک: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میرا ٹیکس ریکارڈ سویلین شہریوں کو فراہم کیا۔

جیو نیوز کے مطابق سرینا عیسیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان، وحید ڈوگر، اشفاق احمد کا ٹیکس ریکارڈ دیا جائے۔

ایف بی آر کو اپنے جواب میں سرینا عیسیٰ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ ان افراد کے خاندان کے ذرائع آمدن، انکم ٹیکس اور ٹیکس ریٹرن سمیت بیرون ممالک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے سرینا عیسیٰ کے ٹیکس ریٹرن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا۔

جب کہ سرینا عیسیٰ نے بھی ایف بی آر کی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایف بی آر کی ٹیم میرے گوشواروں میں تبدیلی کر سکتی ہے۔