صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کی موت کی خبرجھوٹی نکلی

ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کی موت کی خبرجھوٹی نکلی

مانیٹرنگ ڈیسک:  ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت  کی موت کی جھوٹی خبر، سوشل میڈیا صارفین  شدید غصے میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اہلیہ نے مزید فالوورز کی خاطر شوہر کی موت کی خبر کا ڈرامہ کیا ۔

 ٹک ٹاک جوڑی کی اس حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو شدید غصہ دلا دیا۔

ٓج منگل کے دن ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک ویڈیوفالورورز بڑھانے کیلئے شیئر کی جس میں روتے ہوئے بتا رہی تھیں کے ان کے شوہر ایک ٹرک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ان کی اہلیہ نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہرعادل اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔

ا ہلیہ کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ عادل کی موت ہو گئی ہے۔انہیں کال آئی اور بتایا گیا کہ عادل کا ایکسیڈنٹ ہو گیاہے۔وہ اس دنیا میں نہیں رہے ۔

تاہم اہلیہ کی شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک ایک کروڑ دس لاکھ زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے اورمطالبہ کیا ہے ایسی جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

یہ خبربھی پڑھیں

اداکارہ میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔

آن لائن ، ویب ڈیسک : معروف اداکارہ میرا جو اپنی گلابی انگریزی اورسکینڈلزکی وجہ …