صفحۂ اول / تازہ ترین / حکومت نے ادویا ساز کمپنیوں کامطالبہ تسلیم کرلیا دوائیاں مزید مہنگی ہو گئی

حکومت نے ادویا ساز کمپنیوں کامطالبہ تسلیم کرلیا دوائیاں مزید مہنگی ہو گئی

آن لائن: حکومت نے ادویا ساز کمپنیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

شوگر، بلڈپریشر اور السر کی دوائیوں کی قیمتوں میں 46 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ شوگر کنٹرول کرنے والی دوائی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔تیزابیت کی دوائی میں 46 روپے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی دوائی میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی نئی قیمتوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں