صفحۂ اول / بین الاقوامی / چین نے لداخ میں بھارتی انٹیلی جنس کمزوری کا فائدہ اٹھایا

چین نے لداخ میں بھارتی انٹیلی جنس کمزوری کا فائدہ اٹھایا

ویب ڈیسک: لداخ وادی گلوان میں چین نے بھارت کی انٹیلی جنس کمزوری کا فائدہ اٹھایا، جب تک بھارتی افواج کو درست انٹیلی جنس معلومات ملتی، چینی افواج اپنا کام دکھا چکی تھیں۔

چین نے بھارتی سرحدوں کے قریب فوجی مشقیں شروع کیں اور بعدازاں فوج لداخ میں بھیج دی۔

بھارت کو اس موقع پر چینی افواج کی کڑی نگرانی کی ضرورت تھی۔ جس میں بھارت ناکام رہا۔

بھارتی ایجنسیوں نے فروری اور مارچ میں لداخ میں مشکوک نقل و حرکت کی رپورٹ کی تھی۔

مگر وہ رپورٹ ایمرجنسی نوعیت کی نہیں تھیں۔

جس سے چینی افواج نے فائدہ اٹھا کر بھارت کی سرحدی پٹرول پوسٹس کاٹ دیں اور پہاڑی علاقوں کو جوڑنے والی اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا۔

یہاں تک کہ جب تک بھارتی افواج کو درست انٹیلی جنس معلومات ملتی، چینی افواج اپنا کام دکھا چکی تھیں۔

یہ خبربھی پڑھیں

Pak Turk

ترکی اور پاکستان بھارت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بھارتی میڈیا کا بھونڈا الزام

آن لائن: پاکستان اور ترک صدر مل کر بھارت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بھارتی …