ویب ڈیسک: مکہ مکرمہ کی پہلی تصویردولاکھ پچاس ہزار ڈالرز میں نیلام کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق مکہ مکرمہ کی 1888ء میں لی گئی تصویر کی نیلامی لندن کےساتھیبیز نیلام گھر میں کی گئی نیلام کی گئی تصویر مشرقی تہذیبوں کےماہر کریسٹیان سناک ہرخرونئے نے اس وقت لی تھی جب وہ جدہ میں ہالینڈ قونصل خانے میں ملازم تھے۔ تصویرمیں 131 سال پہلے کامکہ مکرمہ اور مسجدالحرام نمایاں ہے۔
تصویر کی ڈھائی لاکھ ڈالرز تک بولی لگائی گئی، نیلام گھر نےخریدارکانام صیغہ راز میں رکھا ہے۔