صفحۂ اول / بین الاقوامی / چین نے جدید جنگی جہاز بھارتی سرحد پر پہنچا دیے

چین نے جدید جنگی جہاز بھارتی سرحد پر پہنچا دیے

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): بھارت فرانس سے رافیل جنگی طیارے لے کربہت خوش تھا اور آسمان سے باتیں کررہا تھا لیکن  چین نے اپنے جدید ترین جنگی جہاز  جے 20 اسٹیلتھ بھارتی سرحد پرپہنچا دیے جس سے بھارتیوں کی بتی گل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق بذریعہ سیٹلائٹ تصاویر کی گئی ہے۔

بھارت فرانس سے رافیل جنگی طیارے لے کر بہت خوش تھا اور آسمان سے باتیں کر رہا تھا اور کچھ کچھ اپنے حواس بھی کھو رہا تھا۔

لیکن جیسے ہی بھارتی میڈیا اور مودی سرکار پر اس بات کا انکشاف ہوا ان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

چین کی جانب سے جدید جے 20 اسٹیلتھ جنگی طیارے بھارت کی سرحد کے قریب پہنچا نے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

لیکن بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی سرحد کے قریب چینی ائیربیس پر 2 چینی جے 20 جنگی طیاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے جو ابھی تک ختم نہیں ہو سکی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں

Pak Turk

ترکی اور پاکستان بھارت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بھارتی میڈیا کا بھونڈا الزام

آن لائن: پاکستان اور ترک صدر مل کر بھارت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بھارتی …