صفحۂ اول / کھیل / پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرے گا

پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرے گا

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرے گا، وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم مل کراس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

کوکا بورا کی جانب سے تیار کی جانے والی اسمارٹ بال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کردکھائیں۔

میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیزکے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی اسمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔

یاد رہے کہ اسمارٹ کرکٹ بال میں ایک چپ نصب کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے گیند کوپھینکتے اورباؤنس کے بعد کی رفتارکا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اسپنرزکی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے۔ بال بیٹ یا پیڈ، گھاس یا فیلڈر کے ہاتھ کولگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرزکومدد ملے گی۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

shahid afridi book

کراچی میں بارش نہیں ہورہی ہے، تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے:شاہد آفریدی

آن لائن : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ ان …