صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / شوہر نے بیوی کو حیران کردینے والے طریقے سے قتل کردیا

شوہر نے بیوی کو حیران کردینے والے طریقے سے قتل کردیا

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن):  بھارت کی ریاست کیرالہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو سپیرے سے زہریلا سانپ لے کر ڈسوا کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 6 مئی کو 25 سالہ انترا کی سانپ کے ڈسنے سے موت واقع ہوگئی تھی۔

خاتون کے والدین نے معاملے کو مشکوک سمجھتے ہوئے پولیس سے رجوع کیا جس نے باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر سورج، اس کے  دوست  سریش اور سپیرے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  نے سپیرے سے زہریلا سانپ لیا اور اپنی بیوی پر اس وقت پھینک دیا جب وہ سورہی تھی۔

سانپ نے خاتون کو ڈس لیا تو ملزم نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن سانپ قابو نہ آیا ۔ ملزم ساری رات جاگتا رہا اور صبح ہوتے ہی گھر سے باہر چلاگیا۔

    انترا کی ہلاکت کا اس وقت پتا چلا جب اس کے گھر والے اس سے ملنے کیلئے آئے۔

انہوں نے سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی موت کو مشکوک سمجھتے ہوئے پولیس سے رجوع کیا۔

مقتولہ کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو ایک بار پہلے بھی اسی گھر میں سانپ نے ڈسا تھا۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

Latest Update

بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا

آن لائن : بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا جس  نے …