صفحۂ اول / صحت اور پکوان / اے سی کورونا وائرس کے پھیلنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین

اے سی کورونا وائرس کے پھیلنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): پاکستان کے زیادہ تر خطے میں گرمیوں میں موسم سخت گرم رہتا ہے گرمی کے موسم کےساتھ ہی ائیر کنڈیشنز کا استعمال بے حد بڑھ جاتا ہے۔لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ائیر کنڈیشن کورونا کے پھیلنے کا باعث بھی بن سکتا ہے؟۔

ہارورڈ گزٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول کے پروفیسر ایڈورڈ نارڈیل نےکہا ہے کہ ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز وہاں زیادہ دیکھے گئے ہیں جہاں مسلسل ائیر کنڈیشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔

پروفیسر نارڈیل کے مطابق عام طور پر کورونا وائرس چھینکنے اور کھانسنے سے ہوا میں معلق ہونے والے ذرات سے پھیلتا ہے۔ لیکن اس بات کا بھی ثبوت ملتا ہے کہ یہ وائرس ائیربون یعنی ہوا سے بھی انسانی جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں اے سی ہوتا ہے وہ کمرہ یا جگہ کور یعنی بند ہوتی ہے اور ادھر جراثیم شدہ بوندیں سطح پر جذب ہونے سے پہلے تھوڑی دیر تک ہوا میں معطل رہتی ہیں جس سے انفیکشن پھیل سکتا ہے۔

پروفیسر نارڈیل کامزید کہنا تھا کہ جب لوگ گرمی سے گھر کے اندر داخل ہوتے ہیں تو اے سی کی ہوا کا تھوڑا سا جھونکا بھی خطرناک طریقے سے متاثر کرسکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی صورت میں اے سی کی ہوا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا اے سی کا استعمال ضرورت کے حد تک کیا جائے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی کی صاف ستھرائی پر دھیان دینا چاہیے تاکہ اس کے اندر جمنے والی آلودہ ہوا صحت کو بیماریوں سے بچا سکے۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

بادام سے شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

خشک میوہ جات میں بادام سب کا ہی پسندیدہ ہے، اس میں وٹامن ای، میگنیشم، …