صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / شہزاد اکبر کی شکل کس انڈین اداکار سے ملتی ہے؟

شہزاد اکبر کی شکل کس انڈین اداکار سے ملتی ہے؟

آن لائن:معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی شکل انڈین اداکار پریم چوپڑ سے ملتی ہے۔

عارف حمید بھٹی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کو پھنسانے کےلیےچینی سکینڈل رپورٹ کو تبدیل کیا۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ  معذرت کے ساتھ شہزاد اکبر کی شکل انڈین اداکار پریم چوپڑا سے بڑی ملتی ہے۔  اس وجہ سے ان کا مستقبل روشن ہے۔

یہ فلموں میں بھی آ سکتے ہیں۔کیونکہ عمران خان کی حکومت نہ رہی تو ان کو اتنی زیادہ براہ راست کوریج کوئی نہیں دے گا۔ شہزاد اکبر انڈین فلموں میں بھی جا سکتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی  نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ شہزاد اکبر کا نام الیکشن سے پہلے کبھی کسی نے سنا تھا۔ یہ ایک گینگ آیا ہے، یہ کسی اور کے بندے تھے اور کسی اور کے بندے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے کہاکہ جیسے ہی عمران خان کی حکومت جائے گی یہ چند لوگ تحریک انصاف میں نظر نہیں آئیں گے۔

مزید خبریں