صفحۂ اول / بین الاقوامی / دبئی ہسپتال نے بھارتی شہری کا 3 کروڑ کا بل معاف کردیا

دبئی ہسپتال نے بھارتی شہری کا 3 کروڑ کا بل معاف کردیا

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): دبئی ہسپتال نے 42سالہ بھارتی شہری راجیش کا3 کروڑ کا بل معاف کردیا۔

بھارتی شہری راجیش لنگایاہ اوڈنالا کو 23 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد ہسپتال لایا گیاجہاں بھارتی شہری کا علاج 80 دن تک چلتا رہا۔

اس کا ٹیسٹ جب منفی آیا تو اس وقت تک اس کا بل سات لاکھ 60 ہزار درہم تک پہنچ چکا تھا۔

جب ہسپتال والوں نے بل کے متعلق پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کے پاس بل ادا کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

اس پر ہندوستانی قونصل خانہ نے ہسپتال کو خط لکھا کہ انسانی بنیادوں پر بل معاف کیا جائے۔

قونصل خانہ کے اس خط پر ہسپتال نے بھارتی شہری کا بل معاف کر دیا۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

Pak Turk

ترکی اور پاکستان بھارت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بھارتی میڈیا کا بھونڈا الزام

آن لائن: پاکستان اور ترک صدر مل کر بھارت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بھارتی …