صفحۂ اول / پاکستان / مقتدرحلقوں نےوزیراعظم عمران خان کی دھمکی مسترد کردی ہے۔ سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کچھ نہ کہہ کربھی سب کچھ کہہ گئے۔
Urdu News Pakistan

مقتدرحلقوں نےوزیراعظم عمران خان کی دھمکی مسترد کردی ہے۔ سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کچھ نہ کہہ کربھی سب کچھ کہہ گئے۔

Urdu News Pakistan

لاہور (ویب ڈیسک): مقتدرحلقوں نےوزیراعظم عمران خان کی دھمکی مسترد کردی ہے۔ سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کچھ نہ کہہ کربھی سب کچھ کہہ گئے۔

سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے خبر دی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقتدر حلقوں کو عدالتوں میں جاری کیسز کے حوالے سے دھمکی دی تھی۔ عارف حمید بھٹی نے اسی دعویٰ کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں نے وزیر اعظم کی دھمکی کو مسترد کردیا ہے۔

عارف حمید بھٹی اپنے ٹویٹ میں نام لیے بغیر کچھ نہ کہہ کربھی سب کچھ کہہ گئے۔انہوں نےاپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ” دھمکی کام نہ آئی، اہم شخصیت کی طرف سے (ناراضگی) دھمکی پر دباؤ میں آنے کی بجائے اہم فیصلہ کر لیا گیا۔ صرف آئین اور قانون کے مطابق فرائض ادا کیے جائیں گے”۔