صفحۂ اول / صحت اور پکوان / پھلوں اور سبزیوں والی غذا کن جان لیوا امراض کا خطرہ کم کردیتی ہے

پھلوں اور سبزیوں والی غذا کن جان لیوا امراض کا خطرہ کم کردیتی ہے

ویب ڈیسک: ایک طبی تحقیق کے مطابق اپنی غذا کو پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور کردینا دل کے امراض اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

امپرئیل کا لج لندن کی تحقیق کے مطابق اپنی غذا کو پھلوں اور سبزیوں سے بھر پور کر دیناامراض قلب اور فالج جان لیوا امراض کا خطرہ کم کردیتا ہے ۔

تحقیق کے دوران لاکھوں یورپی شہریوں کی غذائی عادات اورطرز زندگی کا تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکا لا گیا ۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اکثر سبزیوں و پھلوں پر مشتمل غذایعنی کبھی کبھار گوشت بھی استعمال کرتے ہیں ان میں شر یانوں کے امراض کے نتیجے میں ہلاک ہونے کاخطرہ 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔

محققین کا کہنا ہے کہ سبزیوں سے بھر پور غذا اپنی غذائیت کی بناءپر بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

بنیادی طور پر زمین سے نکلنے والی غذا حیوانی خوراک کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے ۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ حیوانی غذا سے مکمل طورپر گریز کی بجائے اس کی کچھ مقدار کا سبزیوں کے ساتھ استعمال دل کے امراض اور فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ کم کرنے کا موثر ذر یعہ ہے۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

بادام سے شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

خشک میوہ جات میں بادام سب کا ہی پسندیدہ ہے، اس میں وٹامن ای، میگنیشم، …