صفحۂ اول / بین الاقوامی / سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کےاقاموں میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی

سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کےاقاموں میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی

لیٹیسٹ اپڈیٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کےاقاموں میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا ہونے والےمعاشی مسائل کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے غیر ملکیوں کے فائنل ایگزٹ ویزوں میں مفت توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

اور ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں 3 ماہ مفت توسیع ہوگی جو ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک گیے ہوئے ہیں۔جن کے ویزے پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ختم ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مملکت میں موجود ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی 3 ماہ مفت توسیع کی گئی ہے۔جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنائی صورتوں پر حسبِ ضرورت نظرثانی کی جائے گی۔

یہ توسیع ان غیر ملکیوں کے اقاموں کے لیے بھی موثر ہوگی جو مابعد کورونا انتظامات کے تحت سفری پابندیوں کی وجہ سے ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک موجود ہیں۔

نیز ان کے ویزوں میں بھی اتنی ہی مدت کے لیے توسیع مفت کی جائے گی۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

Pak Turk

ترکی اور پاکستان بھارت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بھارتی میڈیا کا بھونڈا الزام

آن لائن: پاکستان اور ترک صدر مل کر بھارت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بھارتی …