صفحۂ اول / صحت اور پکوان / وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک: مہنگائی کے پسے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا،  وفاقی حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو کنزیومر پرائس انڈیکس (سی ہی آئی) کے تحت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے تحت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دے دی۔

ڈریپ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں7 فیصد جبکہ دیگر ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈریپ نے وفاقی حکومت و ڈریپ کی پالیسی بورڈ کی منظوری و سفارش پر ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018ءمیں ترمیم کی ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق ہر سال وزارت قومی صحت کرے گی۔

دوسری طرف شہریوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر ظلم قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔ اب مزید اضافہ نہ کیاجائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق بنیادی ادویات کی قیمتوں میں 5.14 فیصد جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

بادام سے شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

خشک میوہ جات میں بادام سب کا ہی پسندیدہ ہے، اس میں وٹامن ای، میگنیشم، …