صفحۂ اول / صحت اور پکوان / بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری دودھ پر پابندی لگادی

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری دودھ پر پابندی لگادی

آن لائن: بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری ڈبے والے دودھ پر پابندی لگا دی۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دیے گئے۔

مختلف برانڈز کے پیکٹ دودھ(ٹیٹرا پیک دودھ) جن میں اصلی گریٹ ملک سپر ویلیو (فل کریم ملک)، ڈیری امنگ (ڈیری ڈرنک نو ملاوٹ گیرنٹی)، حلیب (پریمئیم آل پرپس ملک)، قدرت (مزہ بامثال)، ٹی میکس، ترنگ الائچی، آل میکس(حلیب فوڈ) اور پیگاہ (حلیب فل فیٹ ہٹ ملک)شامل ہیں۔

ان  کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں

بادام سے شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

خشک میوہ جات میں بادام سب کا ہی پسندیدہ ہے، اس میں وٹامن ای، میگنیشم، …