صفحۂ اول / صحت اور پکوان / انگور کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

انگور کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ویب ڈیسک : یوں تو انگور کے بہت سے فوائد ہیں لیکن آج ایک ایسے فائدے سے آپ کو آگا کیا جائے گا کہ آپ جان کر اپنی زندگی کا استعمال بڑھا دیں گے۔

انگور کا رنگ زرد اور سیاہ ہوتا ہے۔ کچا انگور ترش ہوتا ہے جبکہ پکا ہوا شیریں ہوتا ہے۔

اس کا مزاج پختہ کا گرم تر درجہ اول اور کچا خشک درجہ اول ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک بقدر ہضم ہے۔

دوا کے طور پر دو چھٹانک سے ایک پاؤ تک روزانہ ہے۔انگور کے حسب ذیل فائدے ہیں۔

انگور کثیرالغذا اور زود ہضم ہوتا ہے۔ خون صالح پیداکرتاہے اور مصفیٰ خون بھی ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔

پختہ انگور زیادہ کھانے سے اسہال آنے لگتے ہیں۔ کچا انگور قابض ہوتا ہے اور اسہال کے مرض میں مفید ہوتا ہے۔

انگور میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن اے، وٹامن سی، کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہوتے ہیں۔

جن لوگوں کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے ان کیلئے انگور پختہ کا استعمال بے حد مفید ہے۔

پسینہ زیادہ آنے کی صورت میں مازو ایک تولہ، انگور کا رس چھ تولے، ٹھنڈا پانی دو تولے، ان تمام اشیاء کو ملا کر بدن پر لیپ کرنے سے فوری فائدہ ہوتا ہے۔

 گیس یا بوجھل معدہ والے حضرات انگور کا ناشتہ کرنے سے اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ انگور دل، جگر، دماغ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے۔

 گرمی کے سر درد یاپھر آنکھ جو سرخ ہوکر درد کرنے لگے تو انگور کے پتے پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے صحت ہوجاتی ہے۔

لاغری اور کمزوری میں اس کا استعمال مفید ہے۔

مزید پڑھیے

یہ خبربھی پڑھیں

بادام سے شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

خشک میوہ جات میں بادام سب کا ہی پسندیدہ ہے، اس میں وٹامن ای، میگنیشم، …